پاکستان میں کورونا سے مزید 37 اموات

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1050 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 65 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ عالمی وبا سے 37 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 21977 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 48 ہزار 268 تک جا پہنچے ہیں۔