پاکستان میں کورونا سے مزید 120 اموات، 4191 نئے کیسز بھی رپورٹ

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 120 افراد انتقال کر گئے اور 4191 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 120 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3848 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 930 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93107 ہے۔