پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، 1490 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کر گئے اور 1490 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52415 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27893 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1760 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 77 ہزار 249 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 46206 ہو گئی ہے۔