پاکستان میں کورونا سے مزید 16 اموات، 622 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 622 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 622 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 16 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28328 ہو گئی اور مجموعی کیسز12 لاکھ 66 ہزار 826 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24699 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1112 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 13 ہزار 799 ہو گئی ہے۔