پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات، 418 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 418 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40143 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 418 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 10 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28648 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 81 ہزار 240 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22498 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 411 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 094 ہو گئی ہے۔