پاکستان میں کورونا سے مزید 28 اموات، 6137 نئے کیسز بھی رپورٹ

Corona Test

Corona Test

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد انتقال کر گئے اور 6137 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 63413 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29448 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16347 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 732 ہو گئی ہے۔