پاکستان میں کورونا سے مزید 49 اموات، 2465 نئے کیسز بھی رپورٹ

Corona Death

Corona Death

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 49 افراد انتقال کر گئے اور 2465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49553 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2465 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 49 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.6 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29877 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 91 ہزار 423 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4792 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار 517 ہو گئی ہے۔