پاکستان میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے

Pakistan, Corona

Pakistan, Corona

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے اور 1048 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32019 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1048 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 26 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12333 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 64077 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25747 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 910 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25997 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253762 ہوگئی ہے جب کہ 4219 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 164268 ہے اور 5051 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18942 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69990 اور 1995 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9487 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 281 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4940 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42688 ہے اور اب تک 486 مریض انتقال کر چکے ہیں۔