پاکستان میں کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے اور 4016 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 95 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.42 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 415 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 44 ہزار 341 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3235 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 26 ہزار 82 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92844 ہے۔