پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے کم، مزید 52 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج 3 ہزار 948 کورونا کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1560 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 690 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 43 ہزار 385 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2970 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 189 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48506 ہے۔