پاکستان کرکٹ بورڈ کی فنانشل رپورٹ نجم سیٹھی کو پیش کردی گئی

Najam Sethi

Najam Sethi

پاکستان (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کی فنانشل رپورٹ قائمقام چیئرمین نجم سیٹھی کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر دو ماہ میں آمدن نہ ہوئی تو ادارہ دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کے دیگر شعبوں کے ساتھ شعبہ مالیات نے بھی نجم سیٹھی کو رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف کے ڈیڑھ سالہ دور میں پونے چار ارب روپے کے اخراجات کیئے گئے۔ جس سے پی سی بی کا سرمایہ چھ ارب سے سوا دو ارب روپے رہ گیا ہے۔ اگر دو ماہ میں آمدن نہ ہوئی تو پی سی بی کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں پی سی بی کے نو سو پچاس ملازمین میں سے ڈیڑھ سو ملازمین کو بھی فارغ کیئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جن میں صرف کم تنخواہ والے ملازمین شامل ہیں۔ اثر و رسوخ کے باعث لاکھوں تنخواہ لینے والے ملازمین اس فہرست میں شامل نہیں۔ ذرائع کے مطابق اس فنانشل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی کا بجٹ ترتیب دیا جائے گا۔