پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا دیا

Women Cricket Team

Women Cricket Team

ڈبلن (جیوڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمنز کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں اڑتیس رنز سے شکست دیدی۔ بسما معروف نے شاندار آل رانڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ڈبلن میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو اڑتالیس رنز بنائے، جس میں بسما معروف نے اڑتیس اور نین عابدی نے چھتیس رنز اسکور کئے۔

جواب میں آئرش ٹیم ایک سو دس رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ ایمار رچرڈسن 34 اور کلیر شلنگٹن 33 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ بسما معروف نے تین جبکہ ندا ڈار اور سعدیہ یوسف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔آج دونوں ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی۔