پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلیکشن کمیٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Pakistan Cricket

Pakistan Cricket

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابقپاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اپنی معیاد بھی پو ری کر چکی تھی تاہم چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی جانب سے جس انداز اور جلد بازی میں استعفی دیا گیا ہے اس پرشکوک پائے جاتے ہیں اقبال قاسم نے جس کمیٹی کی سربراہی سے استعفی دیا ہے اس کمیٹی میں اقبال قاسم کے علاوہ ، سلیم جعفر، اظہر خان، فرخ زمان اور آصف بلوچ شامل تھے۔