ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان کوارٹر فائنل میں آج کوریا کے مدمقابل

World Hockey League

World Hockey League

ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرفائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے گروپ میں ٹاپ پر رہتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

گرین شرٹس نے ملائیشیا اور انگلینڈ کے خلاف میچ برابر کیا جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کامیاب رہی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔ کوریا کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ میچ کے لئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔