پاکستان اور چیک ری پبلک کے درمیان کیرم سیریز کراچی میں شروع

Carrom Series

Carrom Series

کراچی(جیوڈیسک) کراچی پاکستان اور چیک ری پبلک کی ٹیموں کے درمیان کیرم سیریز کراچی میں شروع ہوگئی،سنگلز مقابلوں میں پاکستانی کیرم کھلاڑی چھائے رہے۔

کراچی کے پاک انٹرنیشنل کیرم کلب میں جاری سیریز کے پہلے دن سنگلز مقابلے ہوئے، جس میں پاکستان کے محمد عامر، عبدالصمد اور شاہد الرحمن نے چیک ری پبلک کے کارلوس نواک کودو صفر سے شکست دے دی، پاکستان کے ضیا الدین، محمد شفیق اور سلمان نے بھی چیک ری پبلک کے ہورسٹک سیمونسکی (Horstik simunsky)کو ہرادیا،سیریز کے ڈبلز مقابلے آج ہوں گے۔