قائداعظم ٹرافی کا فائنل ، چوتھے دن کا کھیل وقت پرشروع نہ ہوسکا

Quaid Trophy

Quaid Trophy

لاہور(جیوڈیسک)لاہورقائداعظم ٹرافی کے فائنل میں چوتھے دن کا کھیل گیلی آوٹ فیلڈ کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا، یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے چوتھے دن گیلی آوٹ فیلڈ کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل اب تک شروع نہیں ہوسکا۔کراچی بلوز کا اسکور سات وکٹ پر 401 رنز ہے، اور انہیں سیالکوٹ پر172رنزکی برتری حاصل ہے۔

اکبر رحمن 176 اور اعظم حسین 53 رنزبناکروکٹ پر موجود ہیں، یہ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔