پاکستان قرضوں کی واپسی وقت پرکررہا ہے،گورنر اسٹیٹ بنک

Yaseen Anwar

Yaseen Anwar

پاکستان (جیوڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ائی ایم ایف سے قرض گیری کے حوالے سے قیاس ارائیاں نہ پھیلائی جائیں ، پاکستان ائی ایم ایف کو قرضوں کی واپسی وقت کے مطابق ادا کررہا ہے۔ کراچی میں ایس ای سی پی کی جانب سے نان بینکنگ فنانشل سیکٹر میں مجوزہ اصلاحات کے اجرا کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں بدامنی بڑھتی ہے تو غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہوجائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا ہمارا معاشی نظام کی بنیادیں مضبوط ہیں اور یہی وجہ رہی کے عالمی معاشی بحرانوں میں ہماراایک بینک بھی ڈیفالٹ نہیں ہوا،ہماری کرنسی کی قدر بھی اتنی نہیں گری جتنی جاپان سمیت دیگر ممالک کی گری۔

ایس ای سی پی محمد علی کا کہنا تھا کہ بنکوں پر زیادہ انحصار کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پاکستان کا بینکنگ سیکٹر دباکا شکار ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں نان بنکنگ فنانشل سیکٹر کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ عوام کو سرمایہ کاری کے لیے بنکوں کے علاوہ دیگر مواقع میسر ہوں۔

نان بینکنگ فنانشل سیکٹر میں مجوزہ اصلاحات کی رپورٹ جاری کر تے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میوچل فنڈز کی سالانہ فیس میں پچاس فیصد تک کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لیے کم از کم سرمائے کی حد میں کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک وسیع کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔