پاکستان میں آنے والے 2005 کے زلزلہ کے دو ران گرنے والے مارگلہ ٹاورز کا آرکیٹیکٹ 8سال بعد یونان سے گرفتار

اسلام آباد پاکستان میں آنے والے 2005 کے زلزلہ کے دو ران گرنے والے مارگلہ ٹاورز کا آرکیٹیکٹ 8سال بعد یونان سے گرفتار ‘ آرٹیٹیکٹ کی گرفتاری کیلئے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو یونان کے مغربی جزیرے زیکنتھوس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے اس کا نام نہیں بتایا۔اکتوبر دو ہزار پانچ میں آئے زلزلے میں اسلام آباد میں واقع رہائشی عمارت مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ گر گیا تھا۔سانحے میں اٹھتر افراد ہلاک اور چوراسی زخمی ہوئے تھے۔حادثے کے لئے مارگلہ ٹاور کے مالک،اسکی اہلیہ اور نقشہ بنانے والے کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا،ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔