پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ہر ممکن تعاون کیاجائے گا، ملائیشیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملائشیا کے وزیر برائے کارکردگی داتو سری ادریس جالا نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا۔ اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ملاقات میں ملائشیا کے وزیر برائے کارکردگی داتو سری ادریس جالا نے بتایا۔

کہ ملائیشیامیں ہر وزیر اور سیکرٹری کی کارکردگی کی ماہانہ بنیاد پر رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔ پاکستان میں معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انتظامی مشینری مل کر کام کرے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملائشیا کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان 2025 پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔