پیرس میں قائم پاکستان ایمبیسی کو یہاں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ایسا ماحول پیدا کیا جائے گا کہ وہ ایمبیسی کو اپنا گھر محسوس کریں ۔پاکستانی سفیرغالب اقبال کی میڈیا سے گفتگو

Ghalib Iqbal Talking to Media

Ghalib Iqbal Talking to Media

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان )فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یورپی ممالک میں بہتر تصور قائم کرنا اور پاکستان کے زیادہ سے زیادہ بہتر دوست بنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں کہا فرانس کے صدر فانسواہولینڈ کو اپنی فرانس میں تقرری کی اسنات پیش کرنے کے موقع پران کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے دورہ فرانس کے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرنے کی یاد دہانی کرائی جس کے جواب میں فرانسیسی صدر فانسواہولینڈ نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک بہت بڑے تجارتی وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے اپنے پغام میں انہوں نے کہا پیرس میں قائم پاکستان ایمبیسی کو یہاں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ایسا ماحول پیدا کیا جائے گا کہ وہ ایمبیسی کو اپنا گھر محسوس کریں گے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی پہلی تعریفی ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے

انہوں کہا کہ انہوں ایمبیسی اور یہاں مقیم پاکستانی کمونٹی کے درمیاں رابطے میں فقدان نظر آیا جس کو وہ دور کرنے کی کوشش کریں گے یہاں مقیم پاکستانیوں کو درپیش کاغذی مسائل کو حل کرنے کیلئے موثر تجاویز کا خیرمقد م کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ کورئیر سٹم کے تحت ان کے مسائل ان کی دیلز پر ہی حل کردیئے جائیں تاکہ یہاں آکر وقت کے ساتھ ساتھ جو سفر اخرجات برداشت کرنے پڑھتے ہیں اس سے کم خرچ اوروقت کی بچت کے ساتھ ان کے مسائل انکے گھر پر ہی حل ہوجائیںہر دیار غیر میں مقیم ہرپاکستانی کیلئے ان کے دروازے صبح پانچ بجے رات گئے تک کھلے ہیں فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوںکو مقامی فرانسیسی صحافیوں کے ساتھ موثر رابطے سمیت دیگر بعض امور کیلئے پیلٹ فارم مہیا کیا جائے گا ۔