پاکستان سے پولیو کی مہم کے خاتمے میں بل گیٹس کی دلچسپی

Bill

Bill

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مکمل طور پر پولیو کی بیماری ختم کرنے کیلئے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں بل گیٹس فانڈیشن کے خصوصی نمائندے نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور نواز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان سے پولیو کے مہلک مرض کو ختم کرنے کیلئے بل گیٹس فانڈیشن امداد جاری رکھے گی۔

بل گیٹس فانڈیشن کے خصوصی نمائندے نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پولیو ختم کرنے کی مہم میں تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ بل گیٹس اپنی فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے تحت دنیا کے تین ممالک پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا سے پولیو کے خاتمے لیے کوشاں ہیں۔