وزیراعظم کو مبارکباد کا اشتہار، آئی جی موٹروے فارغ

Zafar Abbas Outlook

Zafar Abbas Outlook

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے حوالے سے مبارکباد کے اشتہار شائع کرانے پر آئی جی موٹر وے پولیس ظفر عباس لک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ آئی جی موٹر وے ظفر عباس لک نے نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے اشتہار شائع کروائے تھے۔

جس پر انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیراعظم نے انہیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سیکرٹریٹ میں قائم پبلک افیئرز اور شکایات ونگ کو ختم کر دیا ہے۔ ان اداروں میں تعینات افسروں کو بھی سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پبلک افیئرز اور شکایات ونگ سے متعلق امور کی دیکھ بھال وزارت پارلیمانی امورکرے گی۔