پاکستان نے جی ایس پی پلس کیلئے لابنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

GSP Plus

GSP Plus

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد جی ایس پی پلس کے حصول کے لیے پاکستان نے یورپین ممالک کے ساتھ لابنگ کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا۔ وزرات تجارت کے مطابق وزیر مملکت برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر خان وفاقی سیکریٹری تجارت کے ہمراہ چار یورپی ممالک کے دورے پر ہیں جہاں پر وہ جی ایس پی پلس کے حصول کے لیے پورپی پارلیمنٹ کے ارکان، پیرس، روم برسلز کے سرمایہ کاروں اور تارکین پاکستان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے جی ایس پی پلس کے لابنگ کریں گے۔ جی ایس پی پلس کے لیے پاکستان کی درخواست یورپی کمیشن کے بعد، اب منظوری کے لیے یورپین پارلیمنٹ میں جائے گئی، پاکستان کو جی ایس پی پلس ملنے کی امید ہے، وزرات تجارت کے مطابق جی ایس پی پلس کے بعد پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔