پاکستان کے غیور اور باشعور عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر استعمال کریں

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے غیور اور باشعور عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر استعمال کریں ووٹ کی پرچی کے ذریعہ چوروں ،لٹیروں اور ظالموں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مسترد کیا جائے بلا کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب بناکر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارتی اور مسلم لیگ ن عرصہ دراز سے اقتدار پر قابض ہیں لیکن ان دونوں بڑی جماعتوں نے عوام اور ملک کیلئے کچھ نہیں کیا دونوں نے اقتدار کیلئے باری لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے آج ملک تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

پاکستان کے غیور اور باشعور عوام آج کے دن اپنے ووٹ کا استعمال بڑی سوچ سمجھ کر استعمال کریں کیونکہ آپ کے ووٹ سے آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہیں اگر آپ نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ گامزن کرنے کیلئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں بلے کے نشان پر مہر لگا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔