آج پیپلزپارٹی کی کامیابی وکامرانی کا دن ہو گا پاکستان کی جمہوریت پسند عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں گے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج پیپلزپارٹی کی کامیابی وکامرانی کا دن ہو گا پاکستان کی جمہوریت پسند عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں گے پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر مسلہ کشمیر کو حل کروائے گی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما و کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز آف سوکاسن ،پیپلزپارٹی برٹن کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی ،تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر ڈاکٹرشکیل احمد مکہال نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی حقوق کیلئے پیپلزپارٹی کی گراں قدر خدما ت ہیں پاکستان کی سلامتی ،بقاء ،استحکام اور جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین نے عملی طور پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پیپلزپارٹی نے ہر دور میں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو جب بھی اقتدار ملا ملک مشکلات اور بحرانوں میں گھرا ہوا ہوتا رہا۔

پیپلزپارٹی کا قائدین نے اپنی سیاسی فہم وفراست سے ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالا 1998سے لیکر 2008تک ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کام نہیں ہوا پیپلزپارٹی نے اقتدار سنبھال کر ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے مشکلات اور بحرانوں پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جسکے ثمرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیںگے انہوں نے کہاکہ آج کا دن پیپلزپارٹی کی کامیابی و کامرانی کا دن ہے آج پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی۔