پاکستان میں بھارتی سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

Sikh Yatra

Sikh Yatra

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں ایک بھارتی سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا، بھارت کے شہر دہلی کا رہائشی 69 سالہ جسویندر سنگھ پاکستان میں اپنے گرو کی برسی کی رسومات میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور میں ریل کے سفر کے دوران اسیعارضہ قلب کی شکایت ہوئی جس پر اس کی فوری ہلاکت ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے اس کی نعش کو میو اسپتال میں منتقل کر دیا۔