پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچ حنیف خان کو برطرف کر دیا

Hanif Khan

Hanif Khan

لاہور (جیوڈیسک) پی ایچ ایف نے کوچ حنیف خان کو برطرف کردیا، طاہر زمان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچ حنیف خان کو ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا ہے۔

آصف باجوہ کے مطابق طاہر زمان کو حنیف خان کی جگہ قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اختر رسول بدستور چیف کوچ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 جولائی سے لاہور میں ہو گا۔