پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan - West Indies

Pakistan – West Indies

گیانا (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسراون ڈے آج گیانا میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں شاہد آفریدی نے ایسی دھوم مچائی کہ سب دیکھتے رہ گئے۔

بوم بوم نے ٹیم میں واپسی کا جشن چھکے چھڑا کر اور وکٹیں اڑا کر منایا، آفریدی کی آل راونڈ پرفارمنس نے ٹیم کو 126 رنز سے فتح دلائی۔ تاہم اب دوسرے کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اچھا کھیل کھیلتے ہوئے ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں فتح سے ہمکنار کرانا ہو گا۔