پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس آج ہوگا ،مینجمنٹ میں ردوبدل متوقع

Pakistan Hockey Federation

Pakistan Hockey Federation

لاہور(جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہوگا جس میں ٹیم مینجمنٹ میں ردوبدل اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کی تیاریوں سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں ۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا کریں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری آصف باجوہ ، ہیڈ کوچ اورمنیجر اختر رسول چوہدری ، کوچ حنیف خان اور کنسلٹنٹ طاہر زما ن شریک ہوں گے۔ سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیئے اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے غور کیا جا ئے گا۔ اختر رسول چوہدری کے سیاست میں مصروف ہونے کی وجہ سے طاہر زمان کو مینجمنٹ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں جبکہ حنیف خان کومینجمنٹ کے علاوہ کچھ اور ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔