فرانس میں کھیلی جانے والی ورلڈ سکواش چیمپیئن شپ کے لئے ٹرائل میچز جاری

Squash

Squash

اسلام آباد (جیو ڈیسک)اسلام آباد آئندہ ماہ فرانس میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیم مینز سکواش چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے اسلام آباد میں سات کھلاڑیوں کے درمیان ٹرائل میچز جاری ہیں۔

قومی کوچ جمشید گل ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے سکواش فیڈریشن کی حکمت عملی سے نالاں نظر آتے ہیں جبکہ حال ہی میں ایشین چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے عامر اطلس خان سکواش فیڈریشن سے ناراض ہوکر پشاور چلے گئے ہیں۔