پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا سے آج رات وطن واپس پہنچے گی

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

کراچی (جیوڈیسک) ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی۔جوہر بارو میں ہونے والے 8 ملکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

جس پر ٹیم اور مینجمنٹ کو سابق اولمپئینز نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ایچ ایف اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، لیکن پی ایچ ایف نے مینجمنٹ کی تقرری ورلڈ کپ تک کی ہو ئی ہے۔ اب ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا موقع ایشیا کپ میں جیت کی صورت میں مل سکتا ہے، جو 24 اگست سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔