قاسم ضیا اور باجوہ نے قومی ہاکی کو تباہ کر دیا، منظور جونیئر

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر ماضی میں میڈلز جیتنے والوں سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں۔ لاس اینجلس اولمپکس جیتنے والی ٹیم کے کپتان اولمپئین منظور جونئیر کا کہنا ہے کہ قاسم ضیا اور آصف باجوہ کمپنی نے قومی کھیل ہاکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

سابق کپتان منظور جونئیر نے کہا کہ ماضی میں سونے اور چاندی کے تمغے کے بارے میں سوچا جاتا تھا اب کوالیفائنگ راونڈ میں آخری پوزیشن کا میچ جیتنے پر خوشی منائی جارہی ہے۔