پاکستان کوبڑے سانحے سے بچانے کیلئے محب وطن قیادت کی ضرورت ہے،چیرمین تحریک مساوات

اسلام آباد( پ ر) پاکستان تحریک مساوات کی سربراہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کی جائے۔ پانچ برس میںملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا گیا ہے۔ عو ام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں رہی۔

پاکستان کو بڑے سانحے سے بچانے کیلئے محب وطن قیادت کی ضرورت ہے اور عوام کو آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہو گا ورنہ ملک میں مزید تباہی کرپشن اور لوٹ مار ہو گی۔ وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔

مسرت شاہین نے کہا کہ اگر 18کروڑ عوام نے آئندہ انتخابات میں تمام تر وابسطگیوں سے بالا تر ہو کر اپنے نمائندے منتخب نہ کئے تو یہی کرپٹ ٹولا اقتدار پر دوبارہ قابض ہو جائیگا۔۔ پیپلز پارٹی کی حکومت مفاہمت کے نام پر ملک اور اداروں کو تباہ کرتی رہی اب قوم ان سے ہر صورت نجات چاہتی ہے۔