حکومت چیرمین تحریک مساوات مسر ت شاہین کو سیکورٹی فراہم کرے،عصمت اللہ گنڈہ پور

اسلام آباد : پاکستان تحریک مساوات ڈی آئی خان کے چیف آرگنائزر عصمت اللہ گنڈہ پور اور پاکستان تحریک مساوات کے سیکرٹری جنرل قیوم رضانے اپنے ایک جاری شدہ بیان میںمطالبہ کیا ہے کہحکومت چیرمین پاکستان تحریک مساوات مسر ت شاہین کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں حلقے کے سیاستدانوںنے عوام کو پہلے کچھ نہیںدیا ہے عوام ان سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب مسرت شاہین کو آزمانہ چاہتے ہیں۔آئندہ انتخابات میں مسرت شاہین بھاری اکثریت میں کامیاب ہو نگی۔ تمام کارکنان ان کی قیادت میں پوری سے منظم ہیں۔