پاکستان آئی ایم ایف مزکرات بحال پالیسی پیپرز پر بات چیت

IMF

IMF

تین دن کے تعطل کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بحال ہوگئے ہیں۔ پالیسی پیپرز پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بار پھر قرضے کے حصول کے لئے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ پر آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین بات چیت شروع ہو چکی ہے۔

پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں شامل وفد کی سربراہی سیکریٹری فنانس وقار مسعود کر رہے ہیں جب کہ آئی ایم اف کے وفد کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں۔ دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات میں حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے شدید اعتراضات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میں سست روی اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر اعتراض اٹھایا ہے۔ یہ مذاکرات چار جولائی تک جاری رہیں گے۔