آئی ایم ایف سے مذاکرات، یکم جولائی کو قرض کی درخواست دینے کا امکان

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مذاکرات میں 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنیوالوں کے لیے سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات میں نئے ٹیکس نہ لگانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ڈھائی کھرب روپے سے زائدکے نئے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے سبسڈی ختم کرنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد پاکستان کی جانب سے قرض کے نئے پروگرام کے لیے یکم جولائی کو باضابطہ درخواست دینے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام 5 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہو سکتا ہے۔