پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک اور قسط ادا کر دی

IMF Pakistan

IMF Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک)آئی ایم ایف کو دس کروڑ پینسٹھ لاکھ پچاس ہزارڈالر کی ایک اورقسط اداکردی گئی۔تین دن میں دوسو پچاس ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پاس دوماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ باقی رہ گیا۔

پاکستان نے قرض واپسی کی مد میں آئی ایم ایف کو بارہویں قسط یکم اپریل کو کامیابی سے شیڈول کے مطابق ادا کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق قسط کی مالیت دس کروڑ 65 لاکھ پچاس ہزار ڈالر ہے۔اٹھائیس مارچ کو چودہ کروڑ سینتیس لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی گیارہویں قسط آئی ایم ایف کو ادا کی گئی تھی۔

پاکستان نے دو ہزار آٹھ اور نو میں اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا جس میں سے فروری دو ہزار بارہ سے اب تک آئی ایم ایف کو دو ارب تراسی کروڑ ڈالر پاکستان واپس کرچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس اب صرف دو ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ بچا ہے۔