گندم کی برآمدات 54 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں

Wheat

Wheat

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سیزن کا اختتام ہونے کی وجہ سے فروری کے ماہ میں گندم کی برآمدات محض چون میٹرک ٹن تک رہ گئی جبکہ جنوری کے ماہ میں گندم کی برآمدات بارہ ہزار تین سو میٹرک ٹن تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک ایک لاکھ انتالیس ہزار ٹن گندم ایکسپورٹ کی گئی جس سے چار کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پچھلے مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں تین لاکھ تیرہ ہزار ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔