پاکستان اور آئی ایم ایف میں آج پھر مذاکرات ہونگے

Pakistan - IMF

Pakistan – IMF

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے قرض کے معاملے پر ابھی تک معاملات طے نہیں ہو سکے، آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک قرض کے معاملات کو حتمی شکل دے جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساڑھے پانچ ارب ڈالر کے نئے قرض کے معاملے پر بات چیت کا تیسرا دور وزارت خزانہ اسلام آباد میں ہوا جس کے بعد آئی ایم ایف کے وفد کے سربراہ جعفری فرینک نے ذرائع سے مختصر گفتگو میں کہا کہ بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں سبسڈی کے خاتمے سمیت اپنی زیادہ تر شرائط منوا لی ہیں۔ آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک قرض کے معاملات کو حتمی شکل دے جائے گی۔