لاہور اور دیگر علاقوں میں آج سے سی این جی اور صنعتوں کو گیس ملے گی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اور دیگر علاقوں میں آج سے اڑتالیس گھنٹے کے لئے سی این جی اور صنعتوں کو گیس فراہمی کا شیڈول دے دیا گیا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزکے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات صبح چھ بجے سے گیس فراہم کی جائے گی جو کہ ہفتہ صبح چھ بجے تک جاری رہے گی۔

لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کی صنعتوں کو بھی آج کی صبح سے اڑتالیس گھنٹے کے لئے گیس دی جائے گی۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے اسی شیڈول پر عمل ہو گا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بھٹ شاہ گیس فیلڈ کی مینٹنس کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیاہے۔ سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے کے بجائے دو پہر دو بجے کھولیں جائینگے۔