پنجاب : ہفتے میں 2 چھٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن اس فیصلے کا اطلاق سول سیکریٹریٹ پر نہیں ہو گا۔

لاہور پنجاب حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرتے ہوئے صرف اتوار کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے جو تمام سرکاری اسکولوں اور دفاتر پر لاگو ہو گا تاہم سول سیکرٹریٹ اور آئی جی آفس میں ہفتے اور اتوار کی دو چھٹیوں کا پرانا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے باقی تمام صوبائی دفاتر ہفتے کو بھی کھلیں گے۔

اس فیصلے کے بعد ہفتے اور اتوار کو مختلف محکموں کے سربراہوں کی اپنی تو چھٹی ہو گی لیکن ان کے ماتحت ملازمین چھٹی نہیں کر سکیں گے۔ اس امتیازی سلوک نے ایک طرف تو افسر اور نوکر کے فرق کو واضح کر دیا ہے۔ دوسری طرف اعلی افسروں کے عدم موجودگی میں کسی بھی کام کی منظوری نہیں مل سکے گی جس کے بعد اہلکاروں کے دفتر میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کیا فائدہ ہو گا یہ شاید صرف احکامات دینے والے ہی جان سکتے ہیں۔