لاہو : نواز شریف کی رہائشگاہ کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن

Search operation

Search operation

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرہ کے قریب چار گھنٹے سرچ آپریشن کر کے تیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار افراد سے لائٹ مشین گن سمیت جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ لاہور پولیس نے بعض انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر نوازشریف کے ہیلی پیڈ کے نزدیگ واقعہ لکھووال میں سرچ آپریشن کیا۔

خفیہ سرچ آپریشن کے دوران گاں کے داخلی اور خارجہ راستوں کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ آپریشن میں پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزموں سمیت تیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے ایک لائٹ مشین گن، کلاشنکوفیں اور سیون ایم ایم رائفلوں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔