پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کل ہو گی

Pakistan .India

Pakistan .India

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کل ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات کل صبح گیارہ بجے واہگہ بارڈر پر ہو گی۔

اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی میجر جنرل عامر ریاض، جب کہ بھارت کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کے حالات کے تناظر میں ہو رہی ہے، جس سے لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ڈی جی ایم اوز کی معاونت چار، چار افسران کریں گے، ایل او سی پر فائر بندی کا معاہدہ 2003 میں طے پایا تھا۔