پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنے سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہونگے : رائو ناصر علی خاں

Pakistan

Pakistan

لاہور (خصوصی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے کوارڈینیٹر رائو ناصر علی خاں میئونے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والا طرز حکمرانی اب دفن ہوچکا۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے۔

آمریت کے بوئے کانٹے ملک و قوم کے وجود سے چن کر نئے پھول اور پھل اُگانا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے پر ملک تجارتی سرگرمیوں کیلئے ماحول سازگار ہو جائیگا۔

بحالی امن کے بغیر خطے کا کوئی ملک بھی ترقی نہیں کرسکتا، پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنے سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہونگے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ملک اور خطے کے امن کیلئے بے حد ضروی ہیں۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ بھارت آنے والے دنوں میں پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرگا۔