پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ایک بار پھر سرد مہری

Pak-India

Pak-India

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ایک بار پھر سرد مہری آنے کے نتیجے میں سال 2013 کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارت کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال2013 کے پہلے دوماہ جنوری اور فروری 2013 کے دوران پاکستان کی طرف سے بھارت کو برآمدات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم اس کے برعکس مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر 2012 ) کے دوران بھارت اور پا کستان کے مابین باہمی تجارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی گئی ، ٹریڈرز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل، پھل، سبزیوں سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات میں کمی آئی۔