پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ نیلامی، موصول ہونے والی تمام پیشکش مسترد

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)سرمایہ کار لمبے عرصے کی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع مانگنے لگے، حکومت نے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ نیلامی میں موصول ہونے والی تمام پیشکش مسترد کر دیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت پاکستان نے نیلامی کے لئے پچیس ارب روپے کا حدف مقرر کیا تھا تاہم سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر تیرہ ارب چودہ کروڑ روپے مالیت کی پیشکش فراہم کیں جس میں تین سالہ پیپر کے لئے سات ارب نوے کروڑ، پانچ سالہ پیپر کے لئے دو ارب اسی کروڑ، دس سالہ بانڈ کے لئے دو ارب ترالیس کروڑ شامل تھے۔

بیس سالہ بانڈ کے لئے کوئی پیش کش فراہم نہیں کی گئی لیکن حکومت پاکستان نے تمام پیش کش مسترد کر دیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے مالی حالات کے سبب لمبے عرصے کی سرمایہ کاری کے لئے زائد منافع طلب کیا جا رہا ہے جسے دینے کے لئے حکومت تیار نہیں ہے۔