علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو تندہی کے ساتھ وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، نشاط ضیاء قادری

کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن میں جاری فیملی پارک کی تعمیر و ترقی کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر افسر باغات عبدالصمد ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ اسے برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کئے بغیر ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمات کو انجام دیا جائے مرکزی عید گاہ سے متصل فیملی پارک کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ فیملی پارک اور عید گاہ پر جاری ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیز کیا جائے اور اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہاکہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے برق رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام علاقوں میں بلا تفریق فراہمی و نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور فیملی پارکوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔

کمال مصطفی کہاکہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ذریعے شاہ فیصل ٹاؤن میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے فیملی پارک پر تعمیراتی کاموں کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ فیملی پارک اور عید گاہ پر جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Mustafa Kamaal Nishat Zia Qadri Shah Faisal Town

Mustafa Kamaal Nishat Zia Qadri Shah Faisal Town