پاک ایران سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ، خاتون زخمی

Pakistan ,Iran

Pakistan ,Iran

چاغی (جیوڈیسک) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، ضلعی انتظامیہ نے ایرانی بارڈر حکام سے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرحدی علاقے میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود میں نیوتالاب کے مقام پر شدید فا ئرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں کام کرتی ہوئی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے تفتان کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی نے ایرانی بارڈر حکام سے سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج کیا ہے۔