پاکستان ایران سے گیس منصوبے سے باز رہے: امریکی دھمکی

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا نے پاک ایران گیس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے۔پاکستان ایسی سرگرمیوں سوے باز رہے جو پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہوں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے وہ پاک ایران گیس منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔پاکستان کو ایسی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئے جو اس کے لیے مشکلات کا باعث بنیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے کہا کہ امریکا کو پاکستان میں توانائی کے حالیہ بحران کا احساس ہے۔

پاکستان کو چاہئے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکی تعاون سے فائدہ اٹھائے۔ امریکی تعاون کے ایک منصوبے سے2013 تک پاکستان کو9 سو میگاواٹ بجلی ملنے لگے گی۔9 سومیگاواٹ بجلی سے20 لاکھ پاکستانیوں کو براہ راست فا ئدہ ہوگا۔