پاک ایران گیس منصوبے میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزارت خارجہ، وزرات پیٹرولیم، وزارت داخلہ اورایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے اور تاخیر کے مرتکب اعلی افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔